بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔یہ تجربہ جاپان کے طرف اس کے مشرقی ساحل کی جانب کیا گیا -میزائلوں نے اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے 30 کلو میٹر کی بلندی پر 250 کلو میٹر تک پرواز کی۔
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے گذشتہ میزائل تجربے میں استعمال کیے جانے والے میزائلوں اور حالیہ میزائلوں کے ماڈل میں فرق تھا
جاپانی وزیراعظم نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جاپان کی سیکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں واضح رہےکہ گذشتہ ہفتے بھی شمالی کوریا نےمختصرفاصلے تک مار کرنے والےدو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا اوراس تجربے کو امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے پر جنوبی کوریا کے لیے ایک سنجیدہ وارننگ قرار دیا تھا