جمعرات, April 9 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بھارت نے اپنے تمام میزائل اور جنگی ہتھیار پاکستان کی سرحد پر لگا دیے

پاکستان کے دفاعی تجزیہ کارزید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میزائل تیار کر لیے، تمام جنگی ہتھیار بھی پاکستان کی سرحد پر لگا دیے ہیں لیکن پھر بھی پاکستان میں کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ خیر سگالی کےجذبات کے ذریعے جنگ کو روکا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار مذہبی اسکالر زید حامد نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بھارتی بحریہ کے ایک اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی تمام تیاریاں مکمل کیے بیٹھا ہے بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں 4 ڈینجر زونز میں اپنے جنگی ہتھیاروں کو تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زید حامد کے مطابق بھارت اس وقت اپنے پاس موجود ہر ہتھیار کی جانچ پڑتال کر رہا ہے ۔ بھارت نےاپنے تمام میزائل متحرک کر دیے ہیں اور اپنے پاس موجود تمام ہتھیاروں کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ جبکہ اگلے مورچوں کو بھی الرٹ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ اپنا تمام بھاری توپ خانہ بھی پاکستان کی سرحد پر پہنچا چکا ہے۔ لیکن پاکستان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں اب بھی لگتا ہےکہ بھارت جنگ نہیں کرے گا۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کچھ اقدامات کر کے جنگ کو ٹال سکتے ہیں۔ یہ لوگ صرف اور صرف خود کو فریب دے رہے ہیں۔


دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

16 − 3 =

Contact Us