پاکستان کے دفاعی تجزیہ کارزید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میزائل تیار کر لیے، تمام جنگی ہتھیار بھی پاکستان کی سرحد پر لگا دیے ہیں لیکن پھر بھی پاکستان میں کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ خیر سگالی کےجذبات کے ذریعے جنگ کو روکا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار مذہبی اسکالر زید حامد نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بھارتی بحریہ کے ایک اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی تمام تیاریاں مکمل کیے بیٹھا ہے بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں 4 ڈینجر زونز میں اپنے جنگی ہتھیاروں کو تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زید حامد کے مطابق بھارت اس وقت اپنے پاس موجود ہر ہتھیار کی جانچ پڑتال کر رہا ہے ۔ بھارت نےاپنے تمام میزائل متحرک کر دیے ہیں اور اپنے پاس موجود تمام ہتھیاروں کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ جبکہ اگلے مورچوں کو بھی الرٹ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ اپنا تمام بھاری توپ خانہ بھی پاکستان کی سرحد پر پہنچا چکا ہے۔ لیکن پاکستان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں اب بھی لگتا ہےکہ بھارت جنگ نہیں کرے گا۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کچھ اقدامات کر کے جنگ کو ٹال سکتے ہیں۔ یہ لوگ صرف اور صرف خود کو فریب دے رہے ہیں۔
