Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

یوکرائن: حکومت اور علیحدگی پسندوں میں قیدیوں کا تبادلہ شروع

یوکرینی حکومت اور روس نواز باغیوں میں قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا باغیوں نے 139فوجی قیدیوں کو رہا کردیا جبکہ حکومت نے 52باغیوں کو آزا د کیا ۔ آزاد ہونے والے زیادہ ترقیدی زخمی اور بیساکھیوں کے سہارے چل رہے تھے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے کے ایک ہفتے بعد حکومت اور باغیوں کے درمیان درجنوں قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ 139 یوکرینی فوجیوں کو رہا کیا جس کے بدلے حکومت نے 52 باغیوں کو آزاد کیا ہے۔قیدیوں کا یہ تبادلہ 12 فروری کو منسک میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت پہلا قدم تھا جو فرانس اور جرمنی کے تعاون سے طے پایا تھا۔

یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ محاذِ جنگ پر زولوبوک نامی قصبے میں ہوا۔رہا کیے جانے والے کئی فوجی زخمی تھے اور بیساکھیوں کے سہارے چل رہے تھے۔معاہدے کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کے تمام قیدی رہا کرنے ہیں تاہم دونوں نے کچھ قیدیوں کو رہا نہیں کیا۔

ابھی واضح نہیں ہے کہ دونوں جانب کتنے لوگ قید میں ہیں۔صدر پورو شینکو کا کہنا تھا کہ کل 140 فوجی قیدی رہا کیے جانے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق ایک قیدی کو آنے والے دنوں میں رہا کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں اب 5700سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three × 2 =

Contact Us