Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکہ نےایران کے ایک اور اہم سینئر کمانڈر پر حملہ کیا تھاجو ناکام ہوا ۔ ذرائع

واشنگٹن: عرب میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر پر بھی حملہ کیا تھا جو کہ ناکام ہوگیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر یمن میں حملہ کیا گیا تھا جو ناکام ہوگیا۔ امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ عبدالرضا شہلائی پر فضائی حملہ کیا گیا لیکن امریکہ کا یہ مشن ناکام ہوا۔

جبکہ پینٹاگون نے اس قسم کے کسی انتہائی مخصوص آپریشن پر بات کرنےہسے انکار کردیا۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یمن دہشت گردوں اور امریکہ کے دیگر دشمنوں کے لیے محفوظ مقام ہے، ہم نے 2 جنوری کو یمن میں فضائی حملوں کی رپورٹ دیکھی ہے لیکن امریکی محکمہ دفاع خطے میں ہونے والے مبینہ آپریشنز پر بات نہیں کرتا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر الزام لگایا کہ وہ امریکی شہریوں اور عراق میں امریکی اتحادی فوجیوں سمیت دنیا بھر میں امریکی اتحادیوں کے طویل قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

8 + twenty =

Contact Us