لیبیا کے کشیدہ حالات پورے خطے کے امن و امان اور معاشی حالات کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ ان خالات کا اظہار ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن جرمن چانسلر کے ترکی کے دورے کے موقعے پر کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے دورے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے لیبیا کی صورت حال میں مزید خرابی کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔ ترک صدر نے آج استنبول میں ترک جرمن یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چانسلر میرکل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر لیبیا میں قیام امن کے لیے جلد سے جلد کام نہ کیا گیا تو اس کا اثر پورے خطے پر پڑ سکتا ہے۔ دونوں رہنما آج مزید شامی تنازعے اور مہاجرین کی پالیسی کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والی برلن کانفرنس میں لیبیا میں ترکی کی مداخلت کو محدود کرنے پر تمام ممالک نے اتفاق کیااور کہا گیا کہ لیبیا میں ترکی کی مداخلت خطے میں جاری بحران کومزید پیچیدہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی تنازعات مزید بھڑکانے کا باعث بن سکتی ہے۔ لہٰذا برلن کانفرنس میں لیبیا میں انقرہ کی مداخلت متفقہ طور پرمسترد کردی گئ