امریکی فوج نے تصدیق کر دی ہے کہ افغان صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکہ کا تھا تاہم طیارہ دشمن کی کارروائی کے نتیجے میں مار گرانے کے شواہد نہیں ملے۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کی تباہی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ طیارے کو دشمن نے مار گرایا ہو۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے متعدد اہلکار اس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ غزنی پولیس چیف کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ ضلع دہ یک کے مرکز سے تین کلومیٹر دور سوڈو گاؤں میں پیش آیا جسے ایک غیر محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔