برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت امریکہ کی سخت مخالفت کے باوجود چینی کمپنی ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا ٹھیکہ دینے جا رہی ہے۔ ہواوے کو امریکہ کی جانب سے مختلف پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ چین کی یہ بڑی ٹیلی کام کمپنی ’سکیورٹی رسک‘ ہے اور مغربی ممالک میں جاسوسی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود برطانیہ منگل کو ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا محدود نوعیت کا ٹھیکہ دینے کا اعلان کر سکتا ہے۔ جرمنی میں سیاسی حلقوں میں رائے تقسیم ہے کہ آیا امریکی مطالبات کے تحت ہواوے کو جرمنی کے فائیو جی نیٹ ورک سے باہر رکھا جائے یا جرمنی کو اپنے مفاد میں اس معاملے پر فیصلہ کرنا چاہیے۔