Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ٹرمپ نے ساری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے:اسپیکر نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت کے خلاف صدر ٹرمپ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کے اپنے اس فیصلے سے امریکہ اور دنیا کےعوام کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔

نینسی پلوسی نے اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک ، غیر قانونی اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے  فورا چیلنج کیا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ کو لیڈ کر رہا ہے لیکن افسوس کہ ٹرمپ پہلے ہی دن سے اس بین الاقوامی ادارے کے ماہرین کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور سائنس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کو عالمی ادارہ صحت پر کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ اس ادارے کا سالانہ فنڈ روک دیں گے۔ امریکہ ہر سال ڈبلیو ایچ او کی پانچ سو ملین ڈالر تک کی مدد کرتا ہے جو اس ادارے کے سالانہ چھے ارب ڈالر کے بجٹ کا ایک معمولی حصہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانم نے بھی امریکی صدر کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen − nine =

Contact Us