امریکی ریاستوں ٹیکساس اور آسٹن میں بل گیٹس کو گرفتار کرو ،کرونا کا ڈرامہ اب ختم کرو کے نعرے گونج اٹھے ۔ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی زد میں ہے اوریہ وبا پوری دنیا میںپھیل چکی ہے، لیکن جوتباہی اس وبا نے عالمی دہشت گرد امریکہ میں پھیلائی ہے اس کو بڑا ہی خطرنا ک لیا جارہا ہے
تفصیلات کےمطابق امریکی حکومت بار ہا اس مرض کے لیے چین کو ذمہ دارقرار دے چکی ہے جبکہ امریکی عوام مائکروسوفٹ کے بانی اورمالک بل گیٹس کو بھی اس کا ذمہ دارسمجھ رہے ہیں ، یہی وجہ ہےکہ اب بل گیٹس کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹیکساس اورآسٹن میں بل گیٹس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ طویل ہوگیا ہے اوراب یہ نعرے گونج رہے ہیں کہ بل گیٹس کو گرفتارکرو ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب بل گیٹس کو کرونا وائرس سے متعلق اپنے تیارکردہ ڈراموں کو ختم کرنا ہوگا ،ذرائع کےمطابق احتجاج کا یہ سلسلہ پورے امریکہ میں پھیل گیا ہے
یاد رہے کہ چند دن قبل جرمنی میں بھی بل گیٹس کے خلاف احتجاج کیاگیا اورجب وہ ایک اجلاس میں شرکت کے لیے عمارت میں داخل ہونے لگے تو ان پرگندے انڈوں اورخراب آئس کریم سے حملہ کردیا گیا تھا