نامعلوم ہیکر نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات بل گیٹس، اوباما، جو بائیڈن اور ایلن مسک سمیت ایپل کمپنی کے ٹویٹر کھاتے ہیک کرکے دنیا بھر سے بھولی مگر لالچی عوام سے لاکھوں ڈالر لوٹ لیے۔
ٹویٹر پر اس وقت افراتفری پھیل گئی جب امریکا کے نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے ٹویٹر کھاتے ہیک کر لیے گئے اور بٹکوئن کے ذریعے لاکھوں ڈالر لوٹ لیے گئے۔ ہیکر نے ہیک کیے گئے کھاتوں سے پیغام جاری کیا کہ جو کوئی اسے اس کے دیے گئے بٹکوئن کے پتے پر رقم بھیجے گا، جواب میں اسے اسکی رقم کا دوگنا واپس کیا جائے گا۔
ہیکر نے بٹکوئن کے پتے کریپٹو فار لائف نامی کھاتے کے ذریعے رقم کا مطالبہ کیا تھا، اور جتنی دیر یہ کھاتہ آن لائن رہا، اس پر ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم منتقل ہو چکی تھی، لوگ اس وجہ سے بھی اسے حقیقی سمجھتے رہے کیونکہ نہ صرف یہ کہ کھاتہ ٹویٹر پر متحرک تھا بلکہ اس کے کروڑوں تعاقبین بھی تھے۔
ٹویٹر پر ہیکر کے اس حملے کے بعد ٹویٹر انتظامیہ بالآخر حرکت میں آئی اور ہیکر کی تمام ٹویٹ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا، تاہم تب تک لاکھوں ڈالر کی ترسیلات کی جا چکی تھیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹ
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھاتے کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ کسی ایک شخص کی طرف سے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ موجودہ واقعہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں معروف افراد اور کمپنیوں کے کھاتوں کو ایک ساتھ اور بڑے پیمانے پر ہیک کیا گیا۔