Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

حج 2020 کی تیاریاں مکمل، حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

رواں سال حج کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عازمین حج کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سعودی عرب کے مختلف شہروں سے حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت  مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جراثیم کش ادویات سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے تحت صرف مسجد الحرام کے لیے 35 سو ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔

دس ہزار حاجیوں کے لیے صرف مسجد الحرام میں 35 سو ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں

مسجد الحرام کے انتظامات کی نگرانی کرنے والی خصوصی مجلس کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر مسجد الحرام، اس کے صحن اورمختلف حصے  دن میں دس بار مکمل طور پر دھوئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب حج میں شریک ہونے کے لیے خوش نصیب عازمین کی جدہ آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس سال وبا کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات کی وجہ سے محدود پیمانے پر حج کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صرف دس ہزار عازمین شریک ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے جن دس ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہیں ان میں سے 70 فیصد ایسے عازمین شامل ہیں جن کا تعلق دیگر ممالک سے ہے جبکہ 30 فیصد مقامی افراد ہیں۔ اس کے علاوہ حج میں صرف 65 برس سے کم عمر افراد شریک ہو سکیں گے ۔ ان چنیدہ عازمین کے لیے کسی مستقل عارضہ نہ ہونے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

عازمین کی جدہ آمد کے بعد انہیں وزارت حج و عمرہ کی زیر نگرانی مکۃ المکرمہ لے کر جایا جائے گا جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔ عازمین 30 جولائی کو ارکان حج کی ادائیگی شروع کرنے سے چار روز قبل تک مکہ مکرمہ میں مقیم رہیں گے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nine + ten =

Contact Us