امریکی ریاست لوزیانہ میں سیاہ فام شہریوں کے گروہ نے پولیس کے تشدد کے خلاف گلیوں میں گشت کیا ہے۔
این ایف اے سی نامی گروہ نے بھاری اسلحے اور دیگر خصوصی عسکری آلات کے ساتھ گلیوں میں گشت کیا۔ گروہ نے آگست میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے ٹریفورڈ پیلیرن نامی سیاہ فامم شخص کے لیے انصاف کی دوہائی دی۔
گروہ کا کہنا تھا کہ جلوس کا فیصلہ ریاستی نمائندے کی دھمکی کے بعد کیا گیا، جس میں رکن کانگریس نے مقتول کے خاندان سے آواز بند نہ کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
جلوس سے خطاب میں گروہ کے قائد گرینڈ ماسٹر جے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا نعرہ سیاہ فام شہریوں کے لیے ظلم کی علامت ہے۔ امریکہ سیاہ فام امریکیوں کے لیے کبھی بھی عظیم نہیں رہا، جسے امریکی صدرعظیم وقت کہتے ہیں، وہ وقت سیاہ فام افراد کے لیے ظلم و بربریت کا زمانہ تھا۔ جلوس سے خطاب میں سیاہ فام امریکیوں کے لیے قوت کے نعرے بھی لگائے گئے۔
اگرچہ جلوس پرامن رہا تاہم ایک شخص کو ہوائی فائرنگ پر گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی گلیوں میں ایسے جلوس معاشرے میں بڑھتے انتشار کی عکاسی کرتے ہیں، جو آئندہ انتخابات کے بعد آگ کا اعلان بھی ہے۔