Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

وینزویلا کا روس سے 1کروڑ ویکسین لینے کا معاہدہ طے

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے روس سے سپوتنک-5 ویکسین کے ایک کروڑ انجیکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ 2021 کے پہلے تین ماہ میں ملک کی تمام آبادی کو بلا تفرق ویکسین کی پہلی خوراک دے دی جائے گی۔

ٹی وی کے ذریعے عوام سے خطاب میں صدر نیکولس کا کہنا تھا کہ سپوتنک ویکسین کی آزمائش ملک میں ہو چکی ہے، اور وہ ویکسین کی بروقت دستیابی پر روسی صدر کے مشکور ہیں۔ تمام شہریوں کو بلا تفریق مفت ویکسین فراہم کی جائے گی، پھر چاہے کوئی لسانی طور پر کولمبیا کا ہو یا پرتگالی، اٹلی کا ہو یا وینزویلا کا، ملک میں رہنے والے تمام باشندوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے ملک میں 9 لاکھ وینزویلی شہریوں کو ویکسین نہ لگانے کا بیان دیا، امتیازی سلوک پر مبنی بیان داغنے پر کولمبیا کے صدر کو کڑی تنقید کا سامنا ہے، جس پر صدر کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈیوک نے کولمبیا کے شہریوں کو ترجیح دینے کا کہا تھا، پالیسی کا مقصد لسانی تفریق نہیں تھا۔

واضح رہے کہ وینزویلا پہلی امریکی قوم ہے جسے ویکسین کی فراہمی شروع ہو چکی ہے، اور ویکسین کی آزمائش کے دوران بھی کسی قسم کے مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

ملک کی نائب صدر دولسی ریدریگیز نے ویکسین کا معاہدہ کرتے ہوئے اسے محفوظ ترین قرار دیا ہے، اور ویکسین کے حق میں مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شیطانی اتحاد وینزویلی عوام کے بنیادی تحفظ کے حق میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ تاہم عوام کو احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے، اور حفظان صحت کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرنا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 × 1 =

Contact Us