Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

امریکی وزارت خارجہ کی سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سمیت تائیوان کو بھاری اسلحہ بیچنے کی منظوری

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو 3000 خودکار جی بی یو-39 میزائل بیچنے کی منظوری دے دی ہے، اطلاعات کے مطابق میزائل 29 کروڑ ڈالر میں بیچے گئے ہیں۔ بروز منگل امریکی وزارت نے اس کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی 4 ارب ڈالر کا مزید اسلحہ بیچنے کی اجازت دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکی وزارت خارجہ نے کانگریس کو مطلع کیا تھا کہ وہ اتحادی ممالک کے مفاد میں سعودی عرب کو فضاء سے زمین پر وار کرنے کے قابل 7500 میزائل بیچنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جس کے لیے 47 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے آئندہ صدر جوبائیڈن معاہدے کو ختم کر سکتے ہیں، تام اس سے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں تعطل آ سکتا ہے۔ لیکن امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں پر مہارت رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جوبائیڈن ایسا نہیں کریں گے، کیونکہ صدر اوباما کے نائب صدر ہوتے ہوئے وہ بھی مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک بشمول سعودی عرب کو اسلحہ بیچتے رہے ہیں۔ اور اب جوبائیڈن نے نامزدکردہ وزیر دفاع بھی 2016 سے ریتھیون بورڈ کے رکن ہیں۔

امریکہ میں مختلف لابیاں مشرق وسطیٰ کو خصوصاً اور دیگر مسلم ممالک کو عموماً اسلحے کے معاہدوں کے حق اور مخالفت میں کام کرتی رہتی ہیں، سعودی عرب کے ساتھ صدر ٹرمپ کے دور میں ہونے والے اسلحے کے معاہدے پر بھی کڑی تنقید رہی ہے جس کی بڑی وجہ یمن میں جاری جنگ اور خطے کے دیگر ممالک کا امریکہ میں بڑھتا اثرورسوخ ہے۔ جبکہ اس کے حق میں بات کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک کو اسلحے کی فراہمی کو روکنا نہ صرف امریکی تذویراتی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ اس سے روسی اسلحے کے لیے رستہ بھی ہموار ہو جاتا ہے۔

خطے کے دیگر ممالک میں کویت کو اپاچی ہیلی کاپٹر اور میزائل دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مصر کو ایف سولہ کے پرزوں کی فراہمی کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے تائیوان کو بھی 22 ارب ڈالر کے اسلحے کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

12 − 5 =

Contact Us