یورپی یونین ممالک میں کیے گئے ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ شہریوں میں قومی حکومتوں پہ اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں تجزیہ دیتے ہوئے ماہرین نے لکھا ہے کہ اسکی وجہ کووڈ-19 وباء بنی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ شہری وباء سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی سے بالکل خوش نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام براعظمی اتحادی ممالک کے شہریوں کا اپنی قومی حکومت پر اعتماد کم ہوا ہے۔
سروے کے مطابق صرف ڈنمارک کی عوام میں حکومت پہ اعتماد میں کمی واقع نہیں ہوئی البتہ ماضی میں آسٹریا کی عوام کے حکومت پر اعتماد کا اظہار بھی اب منفی ہو گیا ہے۔
یورپی اتحاد کے 27 ممالک سے 26 ممالک میں ہونے والے اس سماجی مسئلے پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
ماہرین نے بھی حکومتوں کو تنبیہ کی ہے کہ صورتحال معاشرے میں بڑھتے عدم استحکام کو بڑھانے کی وجہ بن سکتی ہے، جبکہ معاشرے میں بڑھتی معاشی تقسیم کو ماہرین نے مزید خطرناک قرار دیا ہے۔
یورپی یونین کے ڈیڑھ لاکھ کے قریب شہریوں سے کیے گئے سروے میں سے صرف 10٪ نے حکومتی معلومات اور ویکسین منصوبے پر کسی حد تک اعتماد کا اظہار کیا ہے۔