لندن میں کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے گوگل کے دفتر پر ہلہ بول دیا۔ لندن کے شہری ذرائع ابلاغ کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ انکی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ اور اس میں ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی برابر کی شریک ہیں۔
لندن میں گوگل کے دفتر پر حملہ کرنے والے مظاہرین گوگل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، انکا کہنا تھا وہ 99 فیصد ہیں لیکن انکی جمہوری آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ میڈیا ذرائع عوام کو صحیح خبریں اور تعداد نہیں دکھا رہے۔
واضح رہے کہ ویکسین کے خلاف مظاہروں میں حزب اختلاف کے رہنما جیرمی کاربن کے بھائی بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ غلط معلومات کے نام پر گوگل کے زیر ملکیت یوٹیوب کورونا ویکسین اور کورونا سے متعلق معلومات کو تلف کرنے کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گوگل امریکی حکومت کے زیر اثر ہے اور دنیا بھر میں ایک خاص مافیا کے علاوہ سب کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔