سعودی عرب کے وزیرِ تیل خالد بن عبدالعزیز الفلیح کے مطابق منگل کو صبح چھ سے آٹھ بجے کے درمیان ملک میں تیل نکالنے والے دو مراکز پر ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں ایک سٹیشن میں آگ بھی لگی ہے۔ تاہم آگ پر قابو پالیاگیا ہے۔
وزیر نے مزید بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونز سے ملک کے مشرقی علاقے سے مغربی علاقوں کو جانے والی پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا گیا
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے اس واقعے کے بعد پائپ لائن میں تیل کی فراہمی بند کر دی ہے اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم وزیرِ تیل کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار اور برآمد کا عمل متاثر نہیں ہوا ہے