Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس نیٹو کشیدگی: سرحدی خلاف ورزی پر روس نے 5 یوکرینی فوجی مار دیے، 2 عسکری گاڑیاں تباہ کرنے کا بھی دعویٰ

روس اور نیٹو کے مابین یوکرین کو لے کر کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ روس کے مطابق سرحدی خلاف ورزی پر روسی فوج نے 5 یوکرینی فوجی مار دیے ہیں۔

فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کے ایک جتھے نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے روسی فوج نے 5 حملہ آور فوجیوں کو مار گرایا۔ بیان کے مطابق یوکرینی فوج کا جتھہ ممکنہ طور پر معلومات اکٹھی کرنے اور محدود کارروائی کے لیے روسی سرحد میں داخل ہوا۔ ایسے میں روسی جوابی کارروائی پر گروہ کی مدد کے لیے یوکرینی فوج کی دو عسکری گاڑیاں بھی روس میں داخل ہوئیں جنہیں فوری تباہ کر دیا گیا ہے۔

جاری بیان میں کارروائی کے دوران کسی روسی فوجی کی ہلاکت یا زخمی نہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

یوکرین نے روس کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ یوکرینی فوجی جتھے نے روس میں داخل ہونے یا کسی کارروائی کی کوشش کی، وزارت خارجہ کے ترجمان نے تفصیلات جلد مہیا کرنے کا بیان جاری کیا ہے تاہم روس کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا ہے کہ روسی کارروائی میں یوکرینی فوجی مارے گئے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen − four =

Contact Us