بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجزائر کے حالیہ متوقع صدارتی انتخاب ملتوی ہوسکتے ہیں. مظاہرین نے مسلسل تیرہویں جمعہ بھی سڑکوں پر آ کر اپنا احتجاج جاری رکھا۔
مسلسل دو دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والے صدر عبدالعزیز بوتفلیکا گزشتہ مہینے اپنے عہدے سے دست بردار ہو گئے۔ لیکن سیاسی اصلاحات اور سابق صدر کے تمام اہلکاروں کو ہٹانے کے لۓ مظاہرے ابھی بھی جاری ہیں
صدارتی انتخاب 4 جولائی کو شیڈول کیا گیا ہے ،تاہم، اس معاملے سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نقل وحرکت کو منظم رکھنے میں دشواری اورسڑکون پر سیاسی حریفوں کے مظاہروں کی وجہ سے ووٹ میں تاخیر ہو گی