یورپی یونین نے صدر بشارالاسد کی شام کی حکومت کے خلاف پابندیاں ایک سال کے لیے برقرار رکھی ہیں
یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر نے جمعہ کو کہا ہے کہ اٹھائیس ملکوں نے شامی شہریوں پر جبری سلوک قائم رکھنے کی وجہ سے شامی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف اپنے اقدامات کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
اس کا مطلب یہ ہے کہ 270 افراد اور 70 اداروں (کمپنیوں یا تنظیموں) پر سفری پابندیاں عائد ہوںگی اور انکے اثاثہ جات 20 جون، 2020 تک منجمد رہیںگے