شامی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب سے دمشق کے قریبی علاقوں کو نشانہ کے لیے فائر کیے گئے کئی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں جن میں کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب میں کئی دھماکے ہوئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے اکثر حزب الله کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔