ایران نے ڈونلڈ ٹرامپ کی حالیہ دھمکیوں کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی اور ایرانی نسل کشی کی گیدڈ بھبکیاں ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں کیوںکہ ایران نے ہمیشہ غیرملکی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے
وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے ٹویٹر پر بیان دیا کہ مریکی صدر کو وہ حاصل کرنے کی امید ہے جو سکندرِاعظم، چنگیز خان اور دیگر جارحیت پسند حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
حال ہی میں ٹرمپ نے جلتی پر مزید تیل چھڑکتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ اگر ایران لڑنا چاہتا ہے تو یہ ایران کا سرکاری خاتمہ ہوگا