عالمی ادارے کی ڈائریکٹر برائےتحقیقِ عدم ہتھیار ریناٹاڈان نے انتباہی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ سے اب تک کےمقابلے میں اب جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ریناٹاڈان نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک میں نیوکلیئر جدت کا پروگرام جاری ہے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق منظر نامہ تبدیل ہونے اور امریکہ چین کے مابین مسابقتی حکمتِ عملی جیسے عوامل اس خطرے کے پیچھے کارفرما ہیں۔