عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک عالمی سمندر کی سطح دو میٹر تک بلند ہوسکتی ہے اور 180 ملین افراد بے گھر ہوسکتے ہیں۔
موسمی ماہرین نے نئی تحقیق میں سمندری سطح کی صورتحال پر اپنا جائزہ پیش کیا ہے جس کے مطابق گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا میں موجود برف کے بڑے بڑے تودے سمندر کی سطح میں درجنوں میٹر تک اضافے کرنے کیلئے کافی ہیں۔
تحقیق کے مطابق بڑھتی ہوئی حدت کے باعث سمندر میں اضافے سے بھی پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے جس سے فرانس ،جرمنی ،اسپین ،برطانیہ کے رقبے جتنی زمین سمندر میں شامل ہو جائے گی