پینٹا گون کے خلیج میں تین جنگی جہاز بھیجنے کے بعد تہران کے فوجی اہلکار نے بیان دیا ھے کہ ایران امریکی جنگی جہازوں کے خلاف خفیہ ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے
ایران کے فوجی کمانڈر کے مشیر جنرل مرتضیٰ قربانی نے خبردار کیا کہ واشنگٹن نے اگر تھوڑی سی حماقت کا ارتکاب کیا تو دو خفیہ ہتھیاروں کے ذریعے اسکے ان بحری جہازوں کو تیاروں اور عملے سمیت سمندر کے نچلے حصے میں غرق کر دیں گے