اسرائیل کے عام انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو اور اہم حریف کے درمیان کڑا مقابلہ، ایگزٹ پولز کے مطابق مذاکرات کی حامی جماعتیں پیچھے رہ گئیں، فلسطینی حکومت کا کہناہےکہ اسرائیلیوں نے امن کے خلاف ووٹ دیا ہے۔
فلسطین کے سینیئر رہنما صائب اراکات کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج سے لگتا ہے کہ اسرائیلی عوام نے موجودہ حکمرانوں کو ہی برقرار رکھا ہے، وہ امن نہیں بلکہ قبضے ہی چاہتے ہیں۔
الیکشن کے ایگزٹ پولز سے لگتا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور چیلنجر بینی گینٹز میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ امن کی خواہش مند پارٹیاں مسترد کر دی گئی ہیں۔