اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روزامریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ہمراہ مغربی کنارے کا دورہ کیا-اس موقعے پر بات چیت کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ وہ امریکی امن تجاویزسنیں گے لیکن ساتھ ہی انھوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مستقبل میں فلسطین کے ساتھ اگر کوئ بھی معاہدہ ہوا تو اسرائیل کی وادئ اردن میں موجودگی اس معاہدے کی لازمی شق ہو گی-انھوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے مقبوضہ علاقے کسی بھی معاہدے کے تحت خالی نہیں کرے گاکیونکہ یہ اسرائیل کے تحفظ کی ضمانت ہیں اسرائیلی وزیراعظم نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وادئ اردن میں اسرائیل کی موجودگی پورے خطے کے لیے استحکام اور امن کی ضمانت ہے اور اسرائیلی فوجوں کے انخلا کا نتیجہ خطے میں جنگ اور دہشت گردی کی صورت میں برآمد ہو گا-
