مقامی وقت کے مطابق شام کے دس بجے سینکڑوں عراقی بغداد میں واقع بحرین کے سفارت خانے پر حملہ آور ہوئے-ہجوم سفارت خانے کے اندر گھس گیا جہاں لوگوں نےفلسطین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اسرائیلی اور امریکی پرچم جلائے-یہ مظاہرہ عرب اسرائیل امن بات چیت کے خلاف کیا گیا
بحرین نے واقعے کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی اور عراق میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے-بحرین نے الزام لگایا ہے کہ عراقی حکومت بحرینی سفارت خانے کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے