جمعے کے روز اوساکا میں ہونے والے جی-20 کے اجلاس میں روس اور امریکہ کے صدور نے بند دروازے کے پیچھے ملاقات سے پہلے پریس کو مختصراً آگاہ کیا-صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تجارت اور تخفیف اسلحہ میں کمی اس ملاقات کا ایجنڈا ہیں-
اس دوران ایک رپورٹر نے پوچھا کہ مسٹر ٹرمپ! کیا آپ روس کو کہیں گے کہ وہ آئندہ سال امریکہ میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہ کرے ٹرمپ فوراً رپورٹر کی طرف پلٹے اور بولے ”ہاں!بلا شبہ کہوں گا” پھر وہ صدر پیوٹن کی طرف پلٹے اور ان سے کہا
”آئندہ الیکشن میں مداخلت نہ کرنا”
جواب میں پیوٹن مسکرا دئے-