فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون نے ایران اور دنیا کی عالمی طاقتوں کے درمیان تناؤ کم کرنے کی کوشش کے طور ٌپر اپنے اہم سفارتی مشیر کو تہران بھیجا ہے تا کہ وہ ایران کو نیوکلیر ڈیل کے خاتمے سے روک سکیں
ایران کے صدر حسن روحانی اور فرانسیسی مشیر کے درمیان ہونے والی کامیاب گفتگو کے بعد دونوں فریق اس بات پر راضی ہو چکے ہیں کہ وہ 2015 کی نیو کلیر ڈیل کو بحال رکھیں گے جسے امریکہ نے گذشتہ سال ختم کر دیا تھا