اگر یورپ نے نیوکلیر ڈیل کے تحت کئے گئے اپنے وعدے پورے نہ کئے توتہران بھی اس سلسلے میں مضبوط اقدامات کرتے ہوئےجوہری وعدے توڑ دے گا
ایران کےپارلیمینٹ برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چئیر مین مجتبیٰ ذوالنورنے مزید کہا کہ یورپی ممالک نے ساٹھ دن کے وقفے میں اپنے وعدے پورے نہیں کئے- نتیجتاً اب ایران اگلا مضبوط قدم اٹھائے گا-جبکہ ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نےجمعرات کے روز بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے ہوتے ہوئے کسی بات چیت کی توقع نہیں