امریکی جنگ سے تھک چکے ہیں-ایران کبھی بھی ہمارے لئے خطرہ نہیں رہا- دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ گذشتہ دو عشروں میں چھے ٹریلین ڈالر جھونک چکا ہےاور 2019 کے اختتام تک ایسے فوجیوں کو بھی جنگ کے لئے منتخب کر لیا جائے گا جو افغانستان میں جنگ کے وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے-ورجینیا سٹیٹ سینیٹر رچرڈ بلیک نے صدر ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور جان بولٹن جنگی جنون میں مبتلا ہیں اور امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیل رہے ہیں