روس امریکہ کے درمیانی مار کے میزائلوں کی تنصیب کے توڑ کے لئے تیار ہے-روسی نائب وزیر خارجہ سرگی ریبکوونے جمعرات کو لوئر چیمبر آف پارلیمینٹ سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) کے معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے ہم نے جو کچھ ممکن تھا سب کیا ہے. تا ہم اسٹریٹجک استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں دونوں طرف کے خدشات کوشفاف طریقے سے حل کرنے کے لئے ہماری کوششیں ناکام ہو گئی ہیں