تہتر سالہ کروڑپتی یہودی رہنما کے گھر پر گذشتہ ہفتے چار نقاب پوشوں نے حملہ کر کے ان کو زدوکوب کیا-حملہ آور ان سے ان کی تجوری کا خفیہ نمبر مانگتے رہے-وہ اس عمر رسیدہ آدمی کوگھسیٹتے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے لائے اور کرسی سے باندھ دیا-انھوں نے ویسلے کے منہ اور ناک میں کپڑا ٹھونس دیا اوراوپر سے پانی ڈالتے رہے-ایذا رسانی کا یہ طریقہ عرصہ دراز سے سی آئی اے کے زیر استعمال رہا ہے-بالآخر ویسلے نے انھیں اپنی تجوری کا خفیہ نمبر بتا دیا-پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے غیر سامی نقطۂ نظر کار فرما نظر نہیں آتا