واشنگٹن ایران پر الزام لگا رہا ہے کہ اس نے جوہری معاہدہ توڑ دیاحالانکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ خود امریکہ ایران سے ایک سال پہلےاس معاہدے کو پھاڑ کر پھینک چکا ہے-اس بات کا اقرار لی کیمپ نے اپنے ایک ٹی وی شو میں کیا
وہائٹ ہاؤس ایران پر الزام لگاتا رہا ہے کہ اس نے جوہری معاہدے کے تحت قبول کی جانے والی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا جب کہ تہران کا کہنا ہےکہ وہ اپنی ذمہ داریاں صرف اس صورت میں پوری کرے گا کہ یورپی ممالک امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کے لئے کوشش کریں-لی کیمپ نے کہا امریکہ 2018 میں اس معاہدے سے خودہی انحراف کر چکا ہے