برطانوی سیکریٹری خارجہ جیریمی ھنٹ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بات کرتےہوئے یہ شرط عائد کی کہ لندن جبرالٹرمیں برطانوی بحریہ کے گھیراؤ میں آئے ہوئے ایرانی آئل ٹینکر کو جانے کی اجازت دے سکتا ہے بشرطیکہ تہران اس بات کی ضمانت دے کہ یہ آئل ٹینکر شام نہیں جائے گا-
برطانیہ نے جہاز کے عملے کے چار ارکان کو پہلے ہی جمعے کے روز مشروط ضمانت پر رہا کر دیا ہے جبکہ آئل ٹینکر ابھی بھی برطانیہ کے قبضے میں ہے