اوپیک کا خیال ہے کہ اسے خام تیل کی فروخت میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اس کے حریف ممالک تیل کی پیداوار بڑھا رہے ہیں-ایران کا اس موقعے پر کہنا ہے کہ اوپیک کا خاتمہ ہونے جا رہاہے-اوپیک نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نان اوپیک ممالک کے تیل کی پیداوار بڑھانے کی وجہ سے اس کے تیل کی مانگ کم ہو سکتی ہے