انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ شہری خوفزدہ ہو کرعمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدانوں کی جانب دوڑ لگا دی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوب میں ایک سو دو کلومیٹر دور اور سو کلومیٹر گہرا تھا، زلزلے سے کچھ عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔ ہوائی میں قائم سونامی وارننگ سنٹر نے ابھی کوئی وارننگ جاری نہیں کی