صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعصب نسل پرستانہ بیان پر امریکی کانگریس خواتین نے کہا ہے کہ یہ ٹرمپ حکومت کی اپنی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔
امریکی صدر نے ٹویٹ میں سیاہ فام کانگریس خواتین کو امریکا چھوڑنے کا پیغٖام دیا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا – واشنگٹن میں کانگریس خواتین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان تارکین وطن، ہیلتھ کیئر اور ٹیکس کے حوالے سے ان کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ رکن خواتین نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کی بات کو سنجیدہ نہ لیں