ایرانی ملٹری ترجمان نے امریکہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کا کوئی ڈرون نہیں گرایا-جمعرات کو امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکی بحری جنگی جہاز نے اپنے قریب آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا تھا بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکارچی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز پرپرواز کرنے والےایران کے ملکیتی تمام ڈرونزاپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بعد بحفاظت واپس آگئے اور امریکی”باکسر”کے ساتھ کسی قسم کےٹکراؤ کی کوئی اطلاع نہیں