امریکہ کے ایران پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں شدید کمی ہوئی جس کے باعث ایرانیوں کی کرپٹو کرنسی میں دلچسپی بڑھ گئی ہے خصوصاً بٹ کوئن خریدنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے -ایرانی پارلیمینٹ اکنامکس کمشن کے سربراہ محمد رضا پور ابراہیمی نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران کرپٹو کرنسی کے ذریعےتقریباً ڈھائی بلین ملک سے باہر جاچکے ہیں