بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ڈرون مار گرانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کے پاس اپنے تمام ڈرون موجود ہیں اور کوئی ایک بھی ڈرون آبنائے ہرمز یا کسی اور جگہ غائب نہیں ہوا تاہم میں پریشان ہوں کہ کہیں امریکی فورسز نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون تو مار نہیں گرایا؟