روسی ساختہ سو یوز ایم ایس- 13 خلائی راکٹ تین خلانوردوں کولے کربین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ ہو گیا-بیکانور سے روانہ ہونے والی اس مہم 60-61 میں روسی خلا نورد الیگزینڈرسکوورٹسو،تجربہ کاراطالوی خلانورد لوکا پارمیٹانو اورپہلی دفعہ خلا میں جانے والے امریکی اینڈریو مورگن شامل ہیں –اس مہم پر جانے والے خلانورد خلا میں دو سو ایک دن گزاریں گے-اس دوران وہ قدرتی آفات کی پیشگوئی اور قبل از وقت تحفظ کے حوالے سے درجنوں تجربات کرنے کے ساتھ ساتھ کائنات میں تابکاری کے اثرات کا بھی جائزہ لیں گے-یہ مشن فروری 2020میں واپس زمین پر آئے گا اور ستمبر میں متحدہ عرب امارات کا ایک خلا نورد اس ٹیم میں شامل ہو جائے گا