امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے جاسوسوں کی ایران میں گرفتاری مکمل طور پر جھوٹی خبر ہے جس میں رتی برابر بھی سچائی نہیں، یہ صرف جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔
امریکی صدر نے مزید لکھا کہ جس طرح ایران نے امریکی ڈرون گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا اسی طرح جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی لغو ہے، تنزلی اور تباہی کے شکار ایران کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کرنا چاہیے، ایران کی معیشت مردہ ہوچکی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔