امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغان جنگ سے نکلنے کے لیےپاکستان کی مدد چاہتے ہیں-ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں یہ جنگ جیت سکتے ہیں لیکن وہ کروڑوں لوگوں کو قتل اور ایک پورے ملک کو صفحۂ ہستی سے مٹانا نہیں چاہتے-انھوں نے یہ بات پیرکےروز پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی-صدر ٹرمپ نے مزیدکہا کہ افغانستان دنیا کے نقشے سے دس دن کے اندر غائب ہو سکتا ہے لیکن میں اس راستے پر جانا نہیں چاہتا ،میں دس ملین لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتا –میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اس طویل جنگ سے نکلنے میں ہماری مدد کرے-اس کے جواب میں خان نے کہا ہم امن معاہدے کے قریب پہنچنے کی کوشش میں ہیں اور امید ہے کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست گفتگو کے لئے راضی ہو جائے گی