بی بی سی کےمطابق جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس نے گزشتہ روز اس کے جنگی طیارے کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے پر اسے غیر ارادی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہےاورواقعے کی فوری تحقیقات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ جب کہ چین کی وزارت دفاع نے بھی جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں طیارے کے داخل ہونے کی تردید کی ہےٓواضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ دو روسی اور تین چینی طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی