یوکرین کی سیکیورٹی فورسز نےروسی آئل ٹینکر کوقبضے میں لے لیا ہے جس نے مبینہ طورپرآبنائے کرچ میں میری ٹائم کوڈ کے مطابق چلنے والی ٹریفک کو روکا ہوا تھا-معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ان یوکرینی جہازرانوں کی رہائی کی بات چل رہی ہے جنھیں گذشتہ سال اسی علاقے میں روس نے حراست میں لیا تھا
ایجنسی کے بیان کے مطابق یوکرین کی سیکیورٹی سروس اور فوجداری مقدمات دائر کرنے والوں نے روسی جہاز ”نیکا سپرٹ”کو اس وقت قبضے میں لیا جب یہ جنوب مغربی یوکرین کی بندرگاہ” ازمیل”پر لنگر انداز ہو چکا تھا- یوکرینی سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ اس آئل ٹینکر نے گذشتہ سال آبنائے کرچ میں یوکرینی بحریہ کے جہازوں کا راستہ روکا تھا