عراق میں تعینات امریکی خصوصی تربیت یافتہ لڑاکا پلاٹون (ایس ای اے ایل 7)کو الکوحل پینے کی بنا پر عراق سے واپس سان ڈیگو بیس پر بلا لیا گیا-یو ایس سپیشل اپریشن کمانڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیم کو قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی بنا پرواپس بلایا گیا ہے
یاد رہے کہ محاذ پر موجود فوجیوں کے لیے الکوحل کا استعمال سختی سے منع ہےاورپہلے پہل جولائی میں ایس ای اے ایل-سیون کے بیس افسران کے خلاف رپورٹ سامنے آئی تھی-میجر جنرل ایرک کا کہنا ہے سان ڈیگو بیس پر واپس بھیجے جانے والے دستے کی جگہ جلد ہی متبادل لڑاکا دستے بھیجے جائیں گے