شمالی کوریا نے گزشتہ روز جاپان کے ساحل میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا-اس موقعےپر شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ بھی موجود تھے۔ بی بی سی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن نےجنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان آئندہ ماہ شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئےکہاکہ ان کے ملک کو لاحق براہ راست خطرے کو کم کرنے کے لیے انہیں ہتھیار بنانے پر مجبور کیا گیا۔ شمالی کوریا کے جوائنٹ چیفس کے مطابق میزائل نے 690 کلو میٹر تک سفر کیا جب کہ امریکا نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے کے میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔
